ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آنند نے ویسلے سو سے ڈراکھیلا، دوسرے مقام پر کھسکے

آنند نے ویسلے سو سے ڈراکھیلا، دوسرے مقام پر کھسکے

Thu, 11 Aug 2016 12:57:37  SO Admin   S.O. News Service

سینٹ لوئیس،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پانچ بار کے عالمی چمپئن ہندوستان کے وشوناتھن آنند نے آج یہاں گرینڈ چیس ٹور کے تحت کھیلے جا رہے سنکویفیلڈ کپ میں پانچ بازیوں میں چوتھا ڈرا کھیلا جس سے وہ مشترکہ طورپر دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔ویسلے سو کے خلاف پانچویں راؤنڈ میں ڈرا سے آنند نے اپنا مشترکہ پہلا مقام گنوا دیا۔آنند نے ویسلے کے خلاف اطالوی اوپننگ اختیار کی لیکن یہ حکمت عملی کارگر نہیں رہی۔بلغاریہ کے ویسیلن ٹوپالوو نے آخر میں مسلسل ڈرا کی تال توڑ کرٹوپالوو کے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت سے ممکنہ پانچ میں 3.5پوائنٹس ہو گئے ہیں۔یہ دن کا واحد فیصلہ کن مقابلہ رہا۔آنند، ویسلے سو اور آرمینیا کے لیوون ارونین ان سے نصف پوائنٹس پیچھے مشترکہ دوسرے مقام پر ہیں۔امریکہ کے فیبیانو کاروانا اور ہکارو ناکامورا 300000ڈالر کی انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں 2.5پوائنٹس لے کر مشترکہ پانچویں نمبر پر ہیں۔ڈنگ لرین، فرانس کے میکسم واچیر لاگریو اور ہالینڈ کے انیش گری، روس کے پیٹر سوڈلر 1.5پوائنٹس لے کر مشترکہ طور سے آخری نمبر پر ہیں۔


Share: